لاہورمیں ٹینٹ آفس میں سائلین سے گفتگوکے دوران شہبازشریف نے کہا کہ انصاف اوراحتساب سب کیلئے برابر ہونا چاہئیے مگر یہاں کا نظام صرف امرا کیلئے ہے جس میں غریب کی نہیں سنی جانتی ،انہوں نے مزید کہا کہ ٹینٹ آفس میں بیٹھ کر انہیں غریبوں کے مسائل سے مزید آگاہی ہوئی ، سائیلین کی شکایت سنتے ہوئے شہبازشریف نے شفیق آباد میں شہری کے اغوا میں ملوث افراد کو سات روزاورڈکیتی قتل کے ملزمان کو چودہ روزمیں گرفتارکرنے کا حکم دیا،وزیراعلیٰ نے مقتول کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے اور انہیں دانش سکولوں میں داخلہ دینے کا بھی اعلان کیا، اس موقع پر شہبازشریف نے دس سال سے مفرورقتل کے ملزم کی گرفتاری پرپولیس کو شاباش بھی دی
آمریت نے ادارے تباہ کردیئے، امرا کیلئے بنایا گیا موجودہ نظام مفلوج ہوچکاہے. شہبازشریف
Jul 31, 2012 | 13:55