ملک بھر میں بجلی کی طویل اور غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، بجلی کا شارٹ فال چار ہزار آٹھ سو انتالیس میگا واٹ رہ گیا۔ انرجی مینجمنٹ سیل

انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق بجلی کی پیداوارمیں اضافہ ہوا ہے اور شارٹ فال میں کمی آئی ہے۔ ملک بھر میں بجلی کی پیداوار تیرہ ہزار چھ سو پندرہ جبکہ طلب اٹھارہ ہزار چار سو چون میگاواٹ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے تاہم ملک بھر میں غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ شہروں میں چودہ سے سولہ اور دیہات میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس کے باعث ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن