اوگرا ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا، جس کاا ثرمقامی مارکیٹ پربھی پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں سات روپے سڑسٹھ پیسے فی لٹر،ہائی اوکٹین کی قیمت میں سات روپے تہتر پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت میں چار روپے انچاس پیسے اورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چارروپے اٹھاون پیسے فی لٹرتک اضافے کاامکان ہے۔ جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت چارروپے چونسٹھ پیسے اور سی این جی کی قیمت پانچ روپے تیس پیسے فی کلو بڑھنے کا امکان ہے۔اوگرا ذرائع کے مطابق اوگرا نے حکومت کو یہ تجویز بھی دی ہے کہ پٹرولیم لیوی کم کرکے عوام کو کسی حد تک ریلیف فراہم کیا جائے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر سات روپے تہتر پیسے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے.
Jul 31, 2012 | 14:12