میانمرنے مسلمانوں کیخلاف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونےکی تردید کردی ہےادھرایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں میانمرمیں مسلمانوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی ۔

Jul 31, 2012 | 15:10

خصوصی رپورٹر

میانمار کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی ٹامس اوجیا کواتانا سے ملاقات میں مسلمانوں کیخلاف تشدد میں ملوث ہونےکی تردید کرتےہوئےکہا حکومت نےریاست اراکان میں تشدد کی کارروائیوں کے خاتمے کیلئےاقدامات اٹھائے گئےہیں۔ انہوں نے کہا کہ میانمار دنیا کے مختلف اداروں اور ممالک کی جانب سے ریاست میں صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج کے بےجا اور جانبدارانہ استعمال کے الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل اور اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ریاست میں مسلمانوں کیخلاف امتیازی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹس کے مطابق میانمرمیں ساٹھ ہزارمسلمان گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ تشدد کےواقعات میں مسلمانوں کی بڑی تعداد کوقتل کیا گیا ہے۔  

مزیدخبریں