محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،حیدرآباد، میر پور خاص ڈویژن، کشمیر اور بالائی پنجاب میں چندمقامات پر بارش کا امکان ہے۔ تاہم بیشتر میدانی علاقوں میں جاری شدید حبس آئندہ دو روز میں کم ہونے کی توقع ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثرحصوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا،جبکہ مالا کنڈ، ہزارہ،راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اورکشمیرمیں چندایک مقامات پر تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں چونتیس ملی میٹرریکارڈ ہوئی۔ جبکہ مظفرآباد میں اکیس، کوٹلی بارہ،مری نو،بالاکوٹ آٹھ، مالم جبہ پانچ، سیدوشریف چاراورایبٹ آباد میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔