پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سات روپے چھیاسٹھ پیسے فی لٹر تک جبکہ سی این جی کی قیمتوں میں سات روپے دوپیسے فی کلو اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

Jul 31, 2012 | 23:02

کامرس رپورٹر

وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں سات روپے چھیاسٹھ پیسے فی لٹر، ایچ او بی سی کی قیمت میں سات روپے چونسٹھ پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں چار روپے چونسٹھ پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے اٹھاون پیسے اور ایل ڈی او کی قیمت میں چار روپے اٹھہتر پیسے فی لٹر اضافے کا فیصلہ ہوا ہے جبکہ سی این جی کی قیمتوں میں ریجن ون کےلئے سات روپے دوپیسے اور ریجن ٹو کےلئے چھ روپے چونتیس پیسے فی کلو اضافے کا فیصلہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکشن آج رات جاری کیا جائے گا جس کے بعد نئی قیمتوں پر عملدرآمد رات بارہ بجے سے ہو گا نئی قیمتیں آئندہ پندرہ دن تک نافذ العمل رہیں گی۔

مزیدخبریں