لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکارہ ریشماں کی حالت کافی بہتر ہو گئی ہے اور اب انہوں نے چلنا پھرنا شروع کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ان کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی تھی جس پر انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں چند روز زیرعلاج رہنے کے بعد گھر میں شفٹ ہو گئیں۔