قومی کرکٹرز دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد رات گئے واپس پہنچ گئے

Jul 31, 2013

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے کامیاب دورے کے بعد رات گئے وطن واپس پہنچ گئے۔ محمد حفیظ، مصباح الحق، عمر اکمل اور احمد شہزاد کریبین لیگ کھیلنے کےلئے ویسٹ انڈیز میں ہیں۔ سہیل تنویر انگلینڈ میں ہمپشائر کانٹی سے سیزن کے باقی میچ کھیلیں گے۔ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ کے کپتان محمد حفیظ، عمر اکمل، احمد شہزاد ویسٹ انڈیز میں ہی رک گئے ہیں جہاں وہ شروع ہونے والی کیریبئین کرکٹ لیگ کے پہلی ایڈیشن میں مختلف فرنچائز کی جانب سے ان ایکشن دکھائی دیں گے جبکہ سابق کپتان شعیب ملک بھی کیریبیئن لیگ میں شرکت کیلئے وہاں موجود ہیں۔کالی آندھی کو اس کی سرزمین پر شکست دینے والے سات قومی کرکٹرز ناصر جمشید، حارث سہیل، محمد عرفان، اسد علی اور ذوالفقار بابر رات گئے لاہور جبکہ بوم بوم شاہد آفریدی، عمر امین اور حماد اعظم کراچی پہنچ گئے جہاں کرکٹ حکام نے استقبال کیا جبکہ وہاب ریاض وطن واپسی کے بجائے انگلینڈ جائیں گے۔

مزیدخبریں