نیو یارک (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ)امریکی جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے امریکی فوجیوں کو 2014ءکے بعد بھی افغانستان میں قیام کرنا چاہیے۔ نیو یارک ٹائمز نے افغان اخبار کو دیئے گئے ان کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا۔ ڈنفورڈ نے کہا 2014ءکے اختتام تک افغان سکیورٹی فورسز مکمل طور پر خود مختار نہیں ہوں گی ۔ ادھر پینٹاگون نے کہا ہے کہ عسکری قوت حاصل کرنے کے باوجود 2014 کے بعد بھی افغان فورسز کو امریکہ اور اتحادیوں کی مدد گار ہو گی ، طالبان 2011 کے مقابلے میں افغان حکومت کم خطرناک ہیں ، چار ماہ میں طالبان کی صلاحیتوں علاقائی کنٹرول اور شدت میں کمی آئی ہے۔
امریکی فوجیوں کو 2014ءکے بعد بھی افغانستان میں قیام کرنا چاہیے: جوزف ڈنفورڈ
Jul 31, 2013