سخت سکیورٹی میں جیل پر حملہ معمولی نہیں، بڑا ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے: پرویز خٹک

پشاور (این این آئی + اے این این) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے اتنی سخت سکیورٹی کے باوجود ڈےرہ اسماعیل خان جیل پر حملہ کوئی معمولی واقعہ نہیں، واقعہ میں کوئی بڑا ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے، صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انٹیلی جنس کے ادارے ناکام ہو چکے ہیں، ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار بھی ناکام نظر آ رہے ہیں جیلوں کی سکیورٹی کے حوالہ سے جو سب اچھا رپورٹ دی گئی تھی اس پر انسپکٹر جیل خانہ جات اور دوسرے حکام سے بازپرس کی جائے گی۔پیشگی اطلاع تھی تو وہ میرے علم میں ایسی بات کیوں نہیں لائے، تحقیقات کرائی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...