درہ آدم خیل: چیک پوسٹ پر حملہ 2اہلکار، 8شدت پسند جاں بحق

Jul 31, 2013

خیبر ایجنسی (نوائے وقت رپورٹ) درہ آدم خیل میں سورغر چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں دو سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8شدت پسند مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے حملہ پسپا کر دیا۔ چیک پوسٹ پر 50سے 60شدت پسندوں نے حملہ کیا تھا تاہم سکیورٹی ہائی الرٹ ہونے کے باعث حملہ ناکام رہا۔

مزیدخبریں