اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے صوبہ بلوچستان کی بہبود و ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے، بلوچ قوم کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما میر ظفراللہ خان جمالی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا چین کی حکومت کے تعاون سے مکمل کئے جانیوالے بڑے ترقیاتی منصوبوں سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔ دونوں رہنماﺅں نے ملک کو درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ میر ظفراللہ خان جمالی نے بلوچستان کو قومی دھارے میں لانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کے اقدامات پر انکا شکریہ ادا کیا۔
ظفراللہ جمالی کی ملاقات، بلوچوں کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے: وزیراعظم
Jul 31, 2013