سرگودھا (نامہ نگار) امیر جماعت الدعوة پاکستان حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ملک پاکستان کے مضبوط دفاع اور معےشت کےلئے کشمےر کی آزادی ناگزےر ہے جو بھارت سے دوستی سے نہےں ملے گا بلکہ اس کےلئے سےاسی بصےرت کا ثبوت دےنا ہو گا۔ افغانستان‘ امرےکہ جنگ کی وجہ سے پاکستان کو گزشتہ 12سالوں مےںکٹھن حالات اور آزمائش سے گزرنا پڑا جس مےں پاکستان کی سالمےت قائم رہنا اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان ہے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رات افطار ڈنر کے موقع پر درس قرآن دےتے ہوئے کےا۔ حافظ محمد سعےد نے کہا کہ امرےکہ نے اپنی پارلےمنٹ مےں افغانسان کی جنگ مےں اپنی شکت تسلےم کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر امرےکہ سو سال تک بھی افغانستان مےں جنگ لڑتا رہے تو اسے اس دلدل سے سوائے موت کے کچھ نہےں ملے گا۔ امرےکہ اور اتحادی فوجوں نے بارہ سال افغانستان سے مار کھائی جو جہاد فی سبےل اللہ کا ثمر ہے۔ انشاءاللہ مغرب کا سرماےہ دارانہ نظام بھی کےمونزم کی طرح نےست نابود ہو جائے گا۔ امرےکہ کانشہ اتر چکا ہے۔ اب وہ پاکستان اور افغانستان کے ترلے کر رہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کراوئے جائےں۔ حافظ محمد سعےد نے کہاکہ دےن اسلام اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمت ہے۔ جس کا شکرہم اپنی جانوں‘ مالوں او رساری صلاحےتوں کو بھی قربان کر کے اس کا حق ادا نہےں کرسکتے۔ آج زمےن پر فساد کی بڑی وجہ دنےا مےں اسلامی نظام نافذ نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔ جس کے ذمہ دار دراصل خود مسلمان ہےں۔ انہوں نے نواز شرےف کی طرف سے بھارت کے ساتھ تجارتی مراسم استوار کرنے پر تنقےد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اےک منظم سازش کے تحت ہمارے درےا¶ں پر 62 ڈےم تعمےر کرلئے اور ان ڈےموں کی ہمےں بجلی دے کر ہم پر احسان کر رہاہے۔ ہمارے درےا اور زمےن بنجر ہو رہی ہے اورہم بھارت کی پالےسی اور سازش کو سمجھنے کی بجائے امرےکہ کے حکم پر اس کے جال مےں پھنس رہے ہےں اےسی دوستی کوئی فائدہ نہےں دے گی۔