جاپان میں لاپتہ ہونے والے 9 کوہ پیماﺅں میں سے تین کی لاشیں مل گئیں

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان میں پیر کو لاپتہ ہونے والے 9 کوہ پیماﺅں میں سے تین کی لاشیں مل گئی ہیں‘ ان تینوں کا تعلق جنوبی کوریا سے ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق لاپتہ ہونے والوں میں سے 4کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ دو بدستور لاپتہ ہیں۔ یہ لوگ وسطی جاپان میں واقع 2728میٹر بلند ماﺅنٹ ہینوکیو سر کرنے کی کوشش میں مصروف 20 رکنی ٹیم کا حصہ تھے اور ان کی عمریں48 اور78 سال کے درمیان تھیں۔

ای پیپر دی نیشن