لاہور(خصوصی نامہ نگار)ریلوے حکام نے مسافروں کی سہولت کےلئے لاہورسٹیشن پر” فوڈ سٹریٹ “ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، فوڈ سٹریٹ سے ریل کے ذریعے سفر کرنے والے مسافر اور انکے عزیزوں اقارب کو ایک ہی چھت تلے لاہوری چٹ پٹے کھانے مل سکے گے۔تفصیلات کے مطابق مسافروں کو بہتری سفری سہولتیں دینے کے ساتھ ساتھ انہیں صاف ستھری اچھی کھانے پینے کی چیزیں دینے کےلئے کوشاں ہیں اس مقصد کےلئے انہوں نے لاہور ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر2پر واقع ریزریشن آفس کی چھت پر فوڈ سٹریٹ قائم کی جائےگی جہاں پر لاہور کھانے جن میں حلوہ پوری،آلو کے پراٹھے، پٹھورے، دال چاول،سری پائے،ساگ روٹی، گول گپے،قلفی اور کشمری چائے سمیت دیگر چٹ پٹے کھانے پینے کی اشیا میسر ہوگی۔