”حکومت معاشی استحکام کیلئے بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ روکے“

لاہور (کامرس رپورٹر) قومی تاجر اتحاد لاہور کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کے لئے بجلی پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ روکے کیونکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ اور تجارتی حالات خراب ہو رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مہنگائی اور روپے کی قدر میں کمی سے معیشت کے تمام شعبے شدید مشکلات کا شکار ہیں حکومت روپے کی قدر اور استحکام کے لئے فوری اقدامات کرے تاکہ معیشت کو پہنچنے والے نقصان سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ روپے کی گرتی ہو ئی قدر سے درآمدکنندگان کی پریشانیوں میں اضافہ ہو رہا ہے کاروبار کے فروغ اور استحکام کے لئے حکومت فوری طور پر روپے کی قدر کی کمی کو روکے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرے کیونکہ ملکی معیشت سابقہ حکومت کی خراب معاشی پالیسیوں کی وجہ سے شدید بحران کا شکا ر ہو کر نہایت نازک موڑ پر کھڑی ہے۔ اُنہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ معاشی بہتری کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور معاشی بحران حل کرنے کےلئے ملک کی تاجر برادری کی مشاورت مدنظر رکھا جائے۔

ای پیپر دی نیشن