آل پاکستان انجمن تاجران کا اجلاس مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد

لاہور (پ ر) آل پاکستان انجمن تاجران کا ایک اہم اجلاس صدر خالد پرویز کی زیر صدارت ہوا جس میں اتفاق رائے سے مارکیٹیں اوربازار رات 8 بجے بند کرنے کی لاہو رچیمبر کی تجویز کو سختی سے مسترد کردیا گیا۔ جنرل سیکرٹری عبدالرزاق ببر نے کہا لاہو رچیمبر کی طرف سے صنعتوں کو بجلی کی سپلائی کے لئے چھوٹے دکانداروں کا استحصال کرنے کی یہ تجویز افسوسناک ہے۔ دکانداری کا یہی پرائم ٹائم ہے۔ رمضان المبارک میں اورموسم گرما میں لوگ مغرب کے بعد ہی شاپنگ کے لئے نکلتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...