حضرت علیؓ شجاعت و ہمت کا پیکر تھے‘ عالمی تحریک عظمت مصطفی

لاہور (پ ر) عالمی تحریک عظمت مصطفی کا اجلاس چیئرمین سید اویس شاہ زنجانی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں حضرت علیؓ کی شہادت کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے سید اویس شاہ زنجانی نے کہاکہ حضرت علیؓ شجاعت‘ ہمت اور بہادری کا پیکر تھے۔ آپؓ کو نبی کریم سے خصوصی نسبت ہے۔ نبی کریم نے آپؓ کو باب علم قرار دیا۔ حضرت علیؓ علم حکمت اور دانائی میں بے مثل تھے۔ اسلام کی اشاعت کیلئے آپؓ کی خدمات بے انتہا ہیں۔ حضرت علیؓ نے تمام عمر سچائی‘ نیکی اور سیرت نبوی پر عمل کرتے ہوئے گزاری۔ اسلام کے دشمنوں کیلئے حضرت علیؓ سیسہ پلائی ہوئی دیوار تھے۔ آپؓ نے ہر غزوے میں نبی کریم کے شانہ بشانہ کفر کی سرکوبی کیلئے شرکت کی۔ سیکرٹری اطلاعات و نشریات شہلا اویس زنجانی نے کہا کہ حضرت علیؓ کے علمی مقام‘ عدل وانصاف اور فیصلوں کو اسلامی تاریخ میں نمایاں مقام حاصل ہے۔

ای پیپر دی نیشن