شیخوپورہ : خاتون سمیت 3 افراد میں ڈینگی کی تصدیق، ہسپتال میں ادویات کی کمی پر مریضوں کا احتجاج

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)شیخوپورہ اور گردونواح میں ڈینگی مچھر کاٹنے سے ایک خاتون اور 2افراد کو ڈی ایچ کیوہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے جہاں 18سالہ رضوان اور ایک بزرگ کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ہسپتال میں ادویات کی عدم فراہمی پرائیویٹ لیبارٹریوں سے مہنگے ٹیسٹ کروانے اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں قائم ڈینگی وارڈ میں بھی مچھر کی موجودگی پر لواحقین سراپا احتجاج بن گئے اور ڈینگی کے تدارک اور عوام میں شعور و آگاہی مہم نہ ہونے کی بناء پر عوام میں تشویش کی لہردوڑگئی۔شیخوپورہ ڈینگی کی افزائش اور حفاظتی تدابیر سے متعلق شعور وآگاہی مہم نہ ہونے اور مچھر کش سپرے نہ کرنے کیوجہ سے شیخوپورہ محلہ رسولنگر کی رہائشی ارشاد بی بی ،نواحی گائوں جھبراں کی رہائش رضوان اور طارق روڈ کے رہائشی ایک بزرگ ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے ڈی ایچ کیوہسپتال پہنچ گئے جہاں پر موجود ڈینگی وارڈ میں بھی مچھرکی موجودگی سے مریضوں کے لواحقین میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...