3 خود کشیاں: مختلف وجوہات پر فیصل آباد میں خاتون اور نوجوان نے زندگی ختم کرلی

فیصل آباد+پاہڑیانوالی (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) گھریلو جھگڑے اور بے روزگار سے دلبرداشتہ ہو کر خاتون سمیت 3 افراد نے زندگی ختم کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ٹھیکری والا کے علاقہ چک نمبر 64ج۔ب کی رہائشی 25 سالہ سفینہ بی بی کا اپنے شوہر غلام رسول سے گھریلو ناچاقی پر جھگڑا ہو گیا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔ چک نمبر401گ۔ب تاندلیانوالہ کا رہائشی 27 سالہ حنیف عرصہ سے بیروزگار تھا۔ معاشی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں۔ دونوں متاثرین کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ دم توڑ گئے۔ ڈاکٹرز نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔ علاوہ ازیں پاہڑیانوالی کے نواحی گاؤں ہیگر والا میں شادی شدہ30 سالہ نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں۔ حافظ خالد محمود ولد اکبر نمبردار کو گولیاں کھانے پر RHC پاہڑیانوالی لے جاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گیا۔ مرحوم کے تین چھوٹے چھوٹے بچے بھی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...