شکیل آفریدی کیس: ریکارڈ پیش نہ ہونے پر سماعت 9 ستمبر تک ملتوی

پشاور (بیورو رپورٹ) کمشنر ایف سی آر کی جانب سے کیس کا ریکارڈ پیش نہ ہونے پر فاٹا ٹریبونل میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس کی سماعت ایک بار پھر نہ ہو سکی، فاٹا ٹریبونل نے سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ کالعدم تنظیم کے ساتھ روابط کے الزام میں سنٹرل جیل پشاور میں قید ڈاکٹر شکیل آفریدی کی کیس کی سماعت 25 جون کو کمشنر ایف سی آر کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کرنے کی وجہ سے 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی تھی۔ جمعرات کے روز فاٹا ٹریبونل پشاور میںچیئرمین سنگ مرجان کی سربراہی میں تین رکنی ٹریبونل میں ایک بار پھر کیس کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جاسکا۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کو ان کے بھائی جمیل آفریدی کی جانب سے 12 مئی 2014ء کو فاٹا ٹریبونل میں چیلنج کیا گیا تھا تاہم اس میں متعدد مرتبہ ریکارڈ طلب کیا گیا مگر کمشنر ایف سی آر اور پولیٹیکل انتظامیہ خیبر ایجنسی کی جانب ٹریبونل کو کیس کا ریکارڈ فراہم نہ کیا جاسکا جس کی وجہ سے یہ کیس التواء کاشکار رہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...