لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے ایک سالہ بچی اغوا کرنے کی کوشش ناکام‘ ملزمہ پکڑی گئی

Jul 31, 2015

لاہور (نامہ نگار) ٹبی سٹی کے علاقہ میں لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے ایک سالہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بناکر ملزمہ کو پکڑ لیا گیا ہے۔ سید علمدارحسین شاہ نامی شخص کی اہلیہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی گائنی وارڈ میں زیر علاج تھی جہاں گلشن اقبال کی رہائشی خاتون نوید انور بٹ نے موقع ملتے ہی سید علمدار حسین شاہ کی ایک سالہ بیٹی کو اٹھا لیا اور باہر نکل گئی مگر ہسپتال کی عمارت والے گیٹ پر چیکنگ کے دوران وہ پکڑی گئی جس کو موقع پر موجود افراد اور بچی کے گھر والوں نے تھانہ ٹبی سٹی کے حوالے کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ سے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں