این اے 122: سماعت ملتوی کرنے کیلئے ایاز صادق کے وکلا کی درخواست مسترد

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) الیکشن ٹربیونل لاہور نے سردار ایاز صادق کی این اے 122 مبینہ دھاندلی کیس بائیس اگست تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ کیس آخری مراحل میں ہے، مزید مہلت نہیں دی جاسکتی۔ ٹربیونل لاہور کے جج کاظم علی ملک نے مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کی۔ سردار ایاز صادق کے وکلا نے ٹربیونل سے استدعا کی کہ سینئر وکلا ملک سے باہر ہیں لہٰذا بائیس اگست تک کیس ملتوی کیا جائے۔ عدالت نے فریقین کو ذیلی حلقہ پی پی 147 کے حتمی دلائل تین اگست کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی اور قرار دیا کہ پی پی 147 کے حتمی دلائل کے دوران این اے 122 کے دلائل مکمل کرلئے جائیں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو این 122 اور پی پی 147 مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ سنا دیا جائے گا۔
درخواست مسترد

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...