نئی دہلی (اے این این) لائن آف کنٹرول پر مجاہدین کے آئے روز تابڑ توڑ حملوں کے باوجود بھارتی فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ نے”سب اچھا“ کی رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدی کشیدگی اور مجاہدین کے حملوں کے باوجود حالات کنٹرول میں ہیں تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ سرحد پار لانچنگ پیڈ انتہائی متحرک ہیں جس کے باعث دراندازی کا خطرہ لاحق ہے بھارتی فوج کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ایک تقریب سے خطاب اور بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج کو کنٹرول لائن پر موثر جوابی کارروائی کی اجازت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اندرون ریاست اگرچہ مجاہدین کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس سلسلے میں تشدد کا گراف بھی بڑھ رہا ہے جو کہ باعث تشویش ہے تاہم صورتحال کو بہتر بنانے اور کنٹرول میں رکھنے کےلئے فوج اور سکیورٹی ایجنسیاں بہتر انداز میں کام کررہی ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کرگل جیسی صورتحال کسی بھی طور پر ابھرنے نہیں دی جائے گی۔
بھارتی آرمی چیف
کنٹرول لائن پر فوج کو موثر کارروائی کی اجازت دیدی: بھارتی آرمی چیف کی بڑھک
Jul 31, 2015