کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ این این آئی) انسپکٹر جنرل ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان کے راستے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کر رہا ہے، بھارت دہشت گرد تنظیموں بی ایل اے، بی آر اے اور بی ایل ایف کو اسلحہ اور پیسے دینے کیلئے انہی سرحدی علاقوں کو استعمال کیا جا رہا ہے، دہشت گردوں کے پاس صرف سرنڈر اور مرنے کے لئے علاوہ کوئی تیسرا آپشن نہیں، بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور دہشت گردوں کے صفایا کے لئے ایف سی کے جوانوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشکی ایف سی ہیڈ کوارٹر میں قبائلی عمائدین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل آئی جی ایف سی بذریعہ ہیلی کاپٹر نوشکی پہنچے تو ایف سی کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ میجر جنرل شیرافگن نے کہا پاکستان کی اہمیت اور حیثیت صرف بلوچستان کی وجہ سے ہے اور پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے مگر چند عناصر نہیں چاہتے کہ بلوچستان ترقی کرے۔ کالعدم تنظیموں کے سربراہوں کے اپنے بچے اور رشتہ دار بیرون ملک پڑھتے ہیں مگر یہاں وہ عوام کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں اور لوگوں کو خانہ بدوش کی زندگی گزارنے پر مجبور کردیا ہے، انہوں نے کہ فوج اور ایف سی ہماری اپنی عوام کے محافظ ہیں اور عوام کے تحفظ کے لئے ہی جوان اپنے جانوں پر کھیل رہے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف جنگ صرف فوج اور ایف سی کی نہیں بلکہ ہم سب کی ہے اور ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے کے لئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مربوط تعاون کریں اور انہیں اپنے درمیان جگہ نہ دیں، ریاست کے خلاف کھڑے ہونے والوں کے لئے صرف مرنے کے کوئی دوسری چوائس نہیں، سانحہ کھڈکوچہ میں معصوم لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے دہشت گردوں کو نہ مارتے تو کیا کرتے،کسی دہشت گرد کو مارنے سے ہمیں کوئی خوشی نہیں ہوتی مگر بدقسمتی سے دہشت گردوں نے اپنے لئے کوئی اور آپشن ہی نہیں رکھا۔ انہوں نے کہاکہ چند دہشت گرد پوری قوم کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں۔
آئی جی ایف سی