لاکھوں غیر ملکی غیر قانونی مقیم : بعض سفارتخانے قحبہ خانے چلاتے رہے‘ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں بڑے نام شامل ہیں : نثار

Jul 31, 2015

اسلام آباد (خبرنگار+ ایجنسیاں+ نیشن رپورٹ) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے قومی اسمبلی میں ای سی ایل، سکیورٹی ایجنسیز، ویزا پالیسی اور ہتھیاروں کے لائسنس سے متعلق نئی پالیسی لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت سکیورٹی ایجنسیز کو گارڈزکی کلیئرنس، سالانہ اسلحہ ٹریننگ کی تجدید ضروری ہوگی، اسلام آباد میں بعض سفارتخانے قحبہ خانے چلانے اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے۔ لاکھوں غیرملکی باشندے ملک میں قیام پذیر ہیں جو غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، ایوان اجازت دے تو رپورٹ تیار کر کے نام پیش کئے جاسکتے ہیں، غیراخلاقی سرگرمیوں میں بڑے بڑے نام ملوث ہیں، کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سے جرائم میں 43 فیصد کمی واقع ہوئی۔ آپریشن کے دوران 58 ہزار 603 جرائم پیشہ افراد، 517 بھتہ خور، 118 اغوا کار اور 630 اشتہاریوں کو گرفتارکیا گیا ہے۔ کراچی آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے۔ موجودہ حکومت نے برسراقتدار آنے کے بعد ایک بھی سکیورٹی کمپنی کو لائسنس جاری نہیں کیا بلکہ پابندی لگائی، کچھ ایجنسیاں چارٹر کے مطابق کام کر رہی ہیں جبکہ کئی مذاق ہیں، اپنے کارکنوں کو تنخواہیں نہیں دیتیں یا بہت کم دیتی ہیں۔ سکیورٹی کی کمپنیوں کے کئی ملازمین بندوقیں تک چلانا نہیں جانتے، کئی ملازمین کے خلاف کیسز چل رہے ہیں۔ ایک سکیورٹی ایجنسی کا ملازم قتل کے جرم میں ملوث نکلا، کمپنیوں کو چاہیے کہ اپنے ملازمین کے تربیت یافتہ ہونے کو یقینی بنائیں۔ صوبائی حکومتوں اور وزراءاعلیٰ سے بھی اس سلسلے میں بات کی جائے گی تاکہ صوبوں اور وفاق میں یکساں پالیسیاں متعارف کرائی جا سکیں۔ سکیورٹی ایجنسیوں کی مانیٹرنگ، سرویلنس صوبوں کی ذمہ داری ہے۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ اسلام آباد کے چوراہوں میں گداگروں کی بھرمار تھی، اقتدار سنبھالتے ہی اس سلسلہ میں اقدامات کئے۔ پاسپورٹس کے نئے دفاتر قائم کریں گے، 79 پاسپورٹ آفس ہیں جو ہماری ضرورت سے کہیں کم ہیں، 65 برسوں میں جتنے پاسپورٹس آفس ہیں ان کو ڈبل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دریں اثناءتحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے باعث ہونے والے قومی نقصانات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔ ایف آئی اے کے آئی بی ایم ایس اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں پانچ ممالک کے شہری رہائش پذیر ہیں ان میں برطانیہ کے 79 ہزار 447، امریکہ کے 52 ہزار 46، کینیڈا کے 17 ہزار 320 اور بھارت کے 16 ہزار 501 باشندے شامل ہیں۔ مختلف ممالک کے کل چار لاکھ 60 ہزار افراد غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم ہیں، ان میں زیادہ تر تعداد غیر ملکی شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کی ہے۔ وزیر موسمیا تی تبدیلی مشاہد اللہ نے کہا کہ دنےا مےں موسمےاتی تبدےلی کے ذمہ دار جی سےون کے ممالک ہےں، ےہ تجورےاں بھرتے رہے مگر خمیازہ اےسے ممالک بھگت رہے ہےں جن کا کوئی قصور نہےں، ان ممالک نے تےل جلاکر فضا مےں حرارت پےدا کی جو دنےا کے موسموں مےں تبدےلی کا باعث بنا۔ حکومت کو چاہےے کہ اس حوالے سے دنےا مےں آواز بلند کرے۔ پاکستان مےں سےلابوں کی وجہ سے 26بلےن کا نقصان ہوچکا ہے۔ پشاور مےں جو سےلاب آےا اس کا رےکارڈ سو سال مےں بھی نہےں ملتا۔ موسمی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان کا تیسرا نمبر ہے۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ ملاعمر کی ہلاکت کے حوالے سے متضاد اطلاعات کی وضاحت کی جائے۔ قومی اسمبلی نے پانچ آرڈیننسوں کی مزید 120 روز تک توسیع کیلئے قراردادوں کی منظوری دے دی۔ مالیاتی ادارے مالیات کی وصولی حلال اتھارٹی بل 2015ءایوان میں پیش کردیئے گئے۔
قومی اسمبلی

مزیدخبریں