مادر ملت فاطمہ جناحؒ کا 123 واں یوم ولادت آج منایا جائے گا

لاہور (لیڈی رپورٹر) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کا 123واں یوم ولادت آج بروز جمعہ عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ وہ 31جولائی 1893ءکو نیو نہام روڈ کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے تحریک پاکستان میں لازوال کردار ادا کرتے ہوئے برصغیر کی مسلم خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔ 1937ءمیں پہلی مرتبہ مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔ 1940ءمیں اس تاریخی اجلاس میں شرکت کی جس میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی۔ 1948ءکا بیشتر حصہ قائد اعظم کی خدمت میں گزرا۔ 1940ءسے 1947ءتک قائداعظم کے شانہ بشانہ خواتین کو بیدار کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا۔ 1964ءمیں پیرانہ سالی کے باوجود قوم اور جمہوریت کی خاطر جنرل ایوب کا مقابلہ کیا اور شمع جمہوریت کہلائیں۔ وہ 8 اور 9جولائی 1967ءکی درمیانی شب 76برس کی عمر میں قصر فاطمہ کلفٹن کراچی میں خالق حقیقی سے جاملیں۔ ان کی ملی قومی خدمات کے اعتراف میں سال 2003ءکو سال مادر ملت کے طور پر منایا گیا۔
فاطمہ جناحؒ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...