نیب نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے خلاف رینٹل پاورپراجیکٹ کرپشن سکینڈل میں ایک اورریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی

چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔نیب ترجمان کے مطابق اجلاس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے خلاف رینٹل پاورپراجیکٹ نوڈیروون کرپشن سکینڈل میں ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی۔ریفرنس میں سابق وزیراعظم پرویز اشرف کے علاوہ سابق سیکرٹری پانی وبجلی شاہد رفیع، سابق ایم ڈی فیاض الہی، سابق ایم ڈی پیپکوطاہربشارت چیمہ اورکیس میں ملوث دیگرافراد کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں۔ کیس میں ملزمان نے اکیاون میگاواٹ کے رینٹل پاورپراجیکٹ کے ٹھیکے کی غیر قانونی طریقے سےمنظوری دی تھی۔نیب ایگزیکٹوبورڈ نے اجلاس کے دوران چھ انکوائریوں کی منظوری بھی دی۔اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ محمد صدیق میمن کے خلاف دستاویزات میں ردو بدل کرکے زمینوں کو خرد برد کرنےسے متعلق کیس کی انکوائری کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن