تخت بھائی:11سالہ بچی کی شادی کی کوشش ناکام‘ خاندان کے11افراد گرفتار

تخت بھائی(آئی این پی )تخت بھائی پولیس نے گیارہ سالہ بچی کی شادی کی کو شش کو ناکام بناکر2جرگہ ممبران سمیت دونوں خاندانوں کے11 افراد کو گرفتار کر لیا۔ کمسن بچی کے بھائی نے کچھ عرسہ قبل کمسن دولہا کی بہن کو اغوا کیا تھا۔ نواحی علاقہ انور کوٹھے علا قہ پیر آ بادمیں گیارہ افراد سید شاہ ، قابل شاہ ، مخترم شاہ، حکیم شاہ ، عمر شاہ حسین شاہ ، فیض اللہ، زین اللہ اور ایک عورت مسماة حسن پری کو گرفتار کر لیا۔کمسن گیارہ سالہ د لہن بچی مینہ گل اور تیرہ سالہ دلہا عثمان کو بھی تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔
ناکام

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...