چیف جسٹس کی سربراہی میں صرف ایک بنچ کی تشکیل: حج کوٹہ، الیکشن کمشن ممبران، ایف آئی اے تقرریاں، سوموٹو مقدمات کی سماعت ہو گی

Jul 31, 2016

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں یکم اگست سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں مقدمات کی سماعت کے لیئے صرف ایک بنچ تشکیل دےا گےا۔ بنچ نمبر ایک چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس طارق مسعود اور جسٹس طارق پرویز پر مشتمل ہے جو اہم مقدمات کی سماعت کرے گا ان میں سوموٹو مقدمات مارگلہ ہلز سٹون کرشنگ درختوں کی کٹائی، ایف آئی اے میں غیر قانونی بھرتےاں، ٹرانسفرز اینڈ پوسٹنگ، انسانی اعضاءکی غیر قانونی پیوند کاری، الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کیس، حج کوٹہ کیس، الیکشن عذردارےاں، نیب مقدمات، سزائے موت اور عمر قید کے ملزموں کی اپیلیں وغیرہ شامل ہیں۔
عدالتی ہفتہ

مزیدخبریں