غازی رشید کیس، جج کی تیسری مرتبہ رخصت، مشرف سے متعلق محفوظ فیصلہ پھر ملتوی

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس میں عدالتی فیصلہ 17 ستمبر تک ملتوی کردےاگےا، ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پرویزالقادر میمن کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے ملزم پرویزمشرف سے متعلق 25جون کو محفوظ کیا جانے والا فیصلہ نہ سنایا جاسکا۔مدعی مقدمہ کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ نے جج کے رخصت پر ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پرویزالقادر میمن کی اہم ترین مقدمے کی سماعت کے موقع پر تیسری دفعہ رخصت سے یہ تاثر ملتا ہے کہ بادی النظر میں معزز جج مقدمے کی آزادانہ سماعت نہیں کرپارہے انہیں سیکورٹی خطرات لاحق ہیں، ہم موجوہ صورتحال میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ فاضل عدالت نے پرویزمشرف کی جانب سے دائر مقدمے سے بریت اور عدالت میں حاضری سے استثنا کی درخواست پر فیصلہ سنانا تھا۔ وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ نے میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں کہا درخواست پر فیصلے کے لئے 35دن کا وقت لینا انصاف کے تقاضوں کے صریحاََ خلاف ہے اگر فاضل جج کو سیکورٹی خدشات ہیں تو وہ مقدمہ کی سماعت سے انکار کرسکتے ہیںکہ انہیںسیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی،سیکیورٹی کی عدم فراہمی بھی مقدمے کے ٹرائل میں تاخیر کا سبب ہوسکتا ہے۔
فیصلہ ملتوی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...