ترکی اور یورپی یونین کے مابین مہاجرین سے متعلق معاہدہ ختم ہو سکتا ہے : یورپی کمشن

Jul 31, 2016

برسلز( آن لائن) یورپی کمشن کے صدر ڑاں کلود ی±نکر کے مطابق تارکین وطن کی آمد کو روکنے کے لیے ترکی اور یونین کے مابین طے پانے والا معاہدہ ختم ہونے کے خطرات کافی زیادہ ہیں۔ ی±نکر کا کہنا تھا ترک صدر رجب طیب اردگان کافی مرتبہ اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ اس معاہدے پر عمل درآمد روک سکتے ہیں۔ یورپی کمشن کے سربراہ نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ معاہدہ ختم ہونے کی صورت میں بڑی تعداد میں تارکین وطن دوبارہ یورپ کا رخ کر سکتے ہیں۔ ادھر سلوواکیہ کے صدر روبرٹ فیکو نے کہا ہے کہ یورپ میں مزید دہشت گردانہ حملوں کے خطرات کافی زیادہ ہیں۔ فیکو کے مطابق دہشت گرد یورپ کی جانب غیر منظم ہجرت کرنے والوں کی آڑ میں اسلحہ بھی سمگل کر سکتے ہیں، جس کی وجہ سے یورپ میں مزید حملوں کے امکانات کافی زیادہ ہیں۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران فرانس اور جرمنی میں مسلمان شدت پسندوں کے حملوں میں 90 کے قریب افراد ہلاک جب کہ سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
یورپی یونین

مزیدخبریں