بلاول نے نوازشریف کا ساتھ دیا تو انکی سیاست ختم ہو جائیگی: عمران

اسلام آباد+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی رپورٹر+ ایجنسیاں) عمران خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے نوازشریف کا ساتھ دیا تو اس کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ پانامہ لیکس پر ابھی احتجاج نہیں آگاہی مہم شروع کر رہے ہیں۔ عوام پر خرچ ہونے والا پیسہ کرپشن کی نذر ہو رہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے سٹینڈ نہ لیا تو قوم کا کوئی مستقبل نہیں‘ بچوں کو دینی مدرسوں میں تعلیم تو مل جاتی ہے لیکن اچھی نوکری نہیں۔ مدرسوں کے سلبیس میں انگریزی بھی پڑھائی جائے گی۔ آزاد کشمیر الیکشن کی تاریخ ہے کہ حکمران پارٹی کامیابی حاصل کرتی ہے‘ شکست سے خود کو مزید بہتر کرنے کا موقع ملتا ہے جب ہارتا ہوں تو اخبار بھی نہیں پڑھتا ایک سوال پر کہاکہ سانحہ اے پی ایس نہ ہوتا تو دھرنا ختم نہ ہوتا‘ دنیا میں کہیں بھی 126دن کا دھرنا نہیں ہوا‘ اپنے امپائر کھڑے کرکے الیکشن کرانا غلط ہے ہو سکتا ہے ہم پانامہ لیکس معاملے کو سپریم کورٹ لیکر جائیں۔ احتساب ایکٹ میں غلطیوں سے سیکھا اب مزید بہتری آئے گی‘ کرپشن کو ختم کرنے کیلئے اس سے بہتر قانون نہیں ہو گا۔ لاہور میں بچے اغوا ہوئے۔ آصف زرداری پر میگاکرپشن کے کیسز ہیں۔ علاوہ ازیں ترک سفیر صادق بابر گرگرین نے عمران سے ملاقات کی۔ عمران نے کہا ترک عوام کی جمہوریت سے وابستگی اور سیاسی قیادت پر اعتماد قابل تقلید ہے۔ پاکستان سمیت اسلامی دنیا کے حکمرانوں کیلئے ترکی ایک عمدہ نمونہ ہے۔ ترک سفیر سے ملاقات میں ترکی میں جاری بحران سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پاک ترک سکولز کے مستقبل پر بھی بات چیت کی گئی۔ ادھر عمران خان نے تحریک انصاف کی 7اگست سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کے معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے پارٹی کا اہم اجلاس آج اتوار کو بنی گالہ اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے تحریک کیلئے جو پروگرام مرتب کیا ہے اس پر عمران سے تفصیلی مشاورت کرنے کے علاوہ تحریک کے خدوخال اور دیگر معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...