اختیارات کا ناجائز استعمال‘ نیب نے بابر غوری نبیل گبول کو آئندہ ہفتے طلب کرلیا

اسلام آباد(نامہ نگار) نیبنے سابق وفاقی وزیر اور وزیر مملکت بابر غوری اور نبیل گبول کو طلب کر لیا۔ نیب ذرائع کے مطابق دونوں کو اگلے ہفتے بیان ریکارڈ کروانے کیلئے نیب کراچی نے طلب کیا ہے، دونوں پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے اور نیب مقدمہ کی تفتیش کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں شخصیات کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھایا جائیگا۔ نبیل گبول کے نیب تفتیش کاروں کے روبرو پیش ہونے کا امکان ہے جبکہ بابر غوری بیرون ملک ہیں جس کی وجہ سے انکا نیب تفتیش کاروں کے روبرو پیش ہونے کے امکانات کم ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق بابر غوری کو بیرون ملک نیب میں شامل تفتیش ہونے کیلئے مراسلہ بھی ارسال کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...