حال ہی میں امریکا میں ایک پاکستانی نژادامریکی مسلم فوجی کے والد خضرخان کی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک جلسے کے دوران کی گئی تقریر جس میں انہوں نے مخالف صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرامپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا نہ صرف امریکی حلقوں میں کافی مقبول ہوئی ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ہمایوں کے خطاب کی ویڈیو کو غیرمعمولی پذایرائی حاصل ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہمایو خان کی تقریر کی فوٹیج انٹرنیٹ پر پوسٹ ہونے کے صرف چار گھنٹے کے اندر اندر اتنی مقبول ہوئی کہ اس کے ناظرین کی تعداد تین ملین سے تجاوز کر گئی۔خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستانی نڑاد نو مسلم ہمایوں خان نے ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’ٹرمپ تم نے امریکیوں کے لیے کون سی قربانی دی ہے۔ امریکا کے لیے ہم مسلمانوں نے بھی قربانیاں دی ہیں۔ میرا ایک جوان سال بیٹا 12 سال قبل امریکی فوج میں خدمات انجام دیتے ہوئے عراق کے محاذ جنگ پراپنے ساتھیوں کے دفاع میں مارا گیا تھا۔ کیا یہ قربانی امریکا کے لیے نہیں تھی‘۔ اس موقع پر ہمایوں خان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔