پانی اور بجلی کے وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نندی پور بجلی گھر کو مائع قدرتی گیس کی فراہمی اگلے سال فروری میں شروع کردی جائے گی۔ ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے اس سلسلے میں ایل این جی پائپ لائن بچھانے کیلئے فنڈز فراہم کردئیے ہیں۔ نندی پور بجلی گھر کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کے بعد اس کی بجلی کی پیداوار چار سو پچیس میگاواٹ سے بڑھ کر پانچ سو پچیس میگاواٹ ہوجائے گی۔ خواجہ آصف نے کہاکہ نندی پور بجلی گھر میں چار ٹربائنیں ہیں ان میں سے ایک نے کام شروع کر دیا ہے جبکہ باقی تین پینتالیس دنوں بعد ایک، ایک کرکے بجلی کی پیداوار شروع کردیں گی۔