پولیس کی ون ویلروں اور پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی‘ 18ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار) پولیس نے شہرکے مختلف علاقوں مےں ون ویلنگ اور پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران 18ملزمان کو گرفتار کرکے 8مقدمات درج کرلئے۔پولیس کی مختلف ٹیموں نے کاررائی کی ۔ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہاکہ شہر مےں کسی کو بھی جان لےوا کھےل کھیلنے کے اجازت نہےں دے سکتے۔پتنگ بازی اور ون ویلنگ جان لےوا کھےل ہیں والدےن اپنے بچوں کو اس خطرناک کھےل سے دور رکھیں۔غا زی آ با د پولیس نے پتنگیں اور ڈور فروخت کرنےوالے ملز م انس کو گرفتار کر کے 500پتنگیں اور 20چرخیاں ڈوربرآمد کر لی ہے۔ پولےس ٹیم نے علا قہ میں اےک گودام پر چھاپہ مار کر پتنگیں اور ڈور فروخت کرنے والے ملز م انس کوگرفتار کر کے اس کے قبضے سے500 پتنگیں اور 20چرخیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لےا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملز پتنگیں اور دوڑ دوسرے شہروں میں فروخت کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...