عمران نے پگڑیاں اچھالنے کے سوا کوئی بات نہیں کی، شیر اب آزاد ہو گیا : مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل میں کہا ہے عمران خان نے چار سال میں جھوٹ بولنے کی مہارت حاصل کی، عمران خان نے خیبر پی کے میں چار برسوں میں کیا کارکردگی دکھائی؟ خیبر پی کے میں نئے پاکستان کی ایک اینٹ بھی نہیں رکھ سکے۔ جو لوگ انکے ساتھ رہ گئے وہ بھی ایک دن پچھتائیں گے، 2018ءمیں وہ کرسیاں بھی خالی ہونگی جن سے یہ خطاب کرتے ہیں۔ جلسے میں ویڈیو دکھا کر عمران خان نے اپنا مائنڈ سیٹ ظاہر کیا۔ عمران خان نے دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے کے علاوہ کوئی بات نہیں کی، نوازشریف نے تین نسلوں کا حساب دیا، جھوٹ بول بول کر سچ نہیں بنتا، عمران خان کے جلسہ سے زیادہ لوگ تو مری میں نوازشریف کو خوش آمدید کہنے آئے تھے، عمران کو اب پاکستان کے آئین و قانون کے آگے جوابدہ ہونا پڑیگا، لاکھوں کا مجمع کیا ہوتا ہے ہم جلد انہیں بتائیں گے، اب کوئی بھی ہو قانون کے آگے جھکنا پڑیگا، نوازشریف نے قانون کے آگے جھکنے کی روایت رکھی ہے، چار سال میں عمران نے جو کیا کسی ایک سڑک جو انہوں نے بنائی اسکا ذکر کرتے۔ آئی این پی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے مری میں نواز شریف کے استقبال پر کہا اب شیر آزاد ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں کہا پوری قوم میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے ہم 2018ءمیں دوبارہ آئیں گے اوراگلی مرتبہ ہمیشہ رہیں گے۔
مریم اورنگزیب

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...