بدعنوانی خوشحال پاکستان کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے: چیئرمین نیب

اسلام آباد(آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے اور قومی احتساب بیورو نے کرپشن کو کسی بھی صورت میں برداشت نہ کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بدعنوانی خوشحال پاکستان کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے اور اسی تناظر میں بدعنوانی کے خاتمے کیلئے قومی احتساب بیورو کے ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا جبکہ بدعنوانی کا انسداد اور لوٹی ہوئی رقوم کی واپسی اس ادارے کا مینڈیٹ ہے، بدعنوانی کے خاتمے کیلئے موثر اور فعال حکمت عملی کی وجہ سے نیب کو مختلف افراد اور داروں کی طرف سے 3لاکھ 43ہزار 356شکایات موصول ہو ئیں، نیب نے اس عرصہ کے دوران 11581 شکایات کی جانچ پڑتال، 7587 انکوائریوں اور 3846 انوسٹی گیشن کی منظوری دی جبکہ متعلقہ احتساب عدالتوں میں 2808 ریفرنس دائر کئے گئے ہیں اور سزا کی مجموعی شرح 76 فیصد ہے۔انہوں نے کہاکہ 2014اور2017کے دوران نیب کے پاس دائر شکایات، انکوائریز اور تحقیقات کے حوالے سے کارروائیوں میں دوگنا اضافہ ہوا ، اپنے قیام سے لیکر اب تک نیب نے 287ارب روپے کی ریکوری کرکے یہ رقم قومی خزانے میں جمع کرادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب آرڈی ننس کے سیکشن 33کے تحت ادارے کو بدعنوانی کے خلاف تدارکی و آگاہی سرگرمیاں شروع کرنے کا مینڈیٹ حاصل ہے۔ نیب کرپشن کے خلاف آگاہی پھیلانے کیلئے مختلف سرکاری،غیر سرکاری اور شہری حقوق کی تنظیموں سے رابطے میں ہے اور ان کے تعاون اور مشاورت سے بدعنوانی کے خلاف پیغام کو پھیلایا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...