.آئندہ 48 گھنٹوں میں بیورو کریسی میں تبدیلی کا امکان ہے

اسلام آباد (مسعود ماجد سید؍ خبر نگار) عبوری وزیراعظم کی نامزدگی کے فوری بعداب اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں اعلیٰ بیوروکریسی میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے جس میں وفاقی سیکرٹریوں سے لے کر نچلی سطح تک افسران شامل ہوں گے۔ ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی بیوروکریٹس جو آخری وقت تک ان کے ساتھ فرائض انجام دیتے رہے ہیں اور خود وزیر اعظم بھی انھیں اپنے سے دور ہر گز کرنے کے حق میں نہیں تھے لیکن اچانک سیاسی منظر نامہ تبدیل ہونے پر اب یہ بیوروکریٹس بھی اپنی پسند کی تقرریوں کے خواہش مند ہیں دوسری جانب وفاق میں وفاقی سیکرٹریوں کی کو ئی سات جبکہ مجموعی طور پر گریڈ بائیس کی 23اسامیاں خالی پڑی ہیں جبکہ گریڈ اکیس کے ایڈیشنل سیکرٹریوں اور سیئر جائنٹ سیکرٹریوں 12اسامیاں خالی پڑی ہیں جن پر نئی تقرریاں کی جانی تھیں لیکن حکومت کو وقت نہیں مل سکا ۔اگرچہ ابھی نامزد عبوری وزیر اعظم پاکستان مسلم لیگ(ن) سے ہی ہے لیکن اس کے باوجود لیگی حامی بیوروکریسی نے اپنی مرضی کی تقرریاں لینی ہیں ۔ سیکرٹری اسٹیبلشمینٹ ڈویژن سید طاہر شہباز کو آخری ایام میں وفاقی محتسب کے اہم منصب پر فائز کر نے کے بعد اب ان کی خالی ہو نے والی سیٹ پر اگرچہ ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمینٹ ڈویژن اسد حیا الدین کو سیکرٹری کا اضافی چارج دے کر کام لیا جارہاہے لیکن اس اہم سیٹ پر بھی جلد تقرری کی جائے گی۔اس کے علاوہ گریڈ بیس کے جائنٹ سیکرٹریوں اور گریڈ انیس کے ڈپٹی سیکرٹریوں کی تقرریاں بھی جلد عمل میں لائی جانے والی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...