اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے پانامہ کیس کے فیصلے کے حوالے سے نیب کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کے فیصلے میں میاں نوازشریف، حسن، حسین، مریم نواز، کیپٹن(ر) صفدر اور اسحقٰ ڈار کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر، ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اور ڈی جی نیب راولپنڈی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔