برلن ( آن لائن ) جرمن حکام نے دعویٰ کےا ہے کہ سپر مارکیٹ میں حملہ کرنے والا شخص ’اسلام پسند‘ تھا تاہم جہادی خیالات نہیں رکھتا تھا حملہ آور متحدہ عرب امارات میں پیدا ہوا تھا اور اس نے جرمنی میں پناہ کی درخواست دی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تاہم شناختی دستاویزات نہ ہونے کی بنا پر ملک بدر نہیں کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا تعلق کسی گروہ سے نہیں تھا اور ایک راہگیر نے حملہ آور کو دبوچ لیا تھا۔وزیر داخلہ اینڈی گروٹےکا کہنا ہے کہ چھبیس سالہ حملہ آور کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی ہے اور یہ متحدہ عرب امارات میں پیدا ہونے والی فلسطینی نڑاد تھا اور کا نام اسلام پسندوں کی فہرست میں شامل تھا۔ابھی تک حملے کے محرکات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا تاہم پولیس نے ہیمبرگ میں پناہ گیزینوں کے اس مرکز کی تلاشی لی ہے جہاں حملہ آور رہائش پذیر تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران شواہد نہیں ملے کہ اس کا تعلق کسی شدت پسندی تنظیم سے تھا۔