اسلام آباد(اے این این)برطانوی خبررساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیرین دونوں کی آفشور کمپنیاں ہیں جو انہوں نے اپنے گوشواروں میں ظاہر نہیں کی ،آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کی تلوار پی ٹی آئی کے دونوں اراکین اسمبلی پر چلتی نظرآرہی ہے ،پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ جیسے مسائل حل کرنےکے لیے نئی قانون سازی کرنی چاہیے ۔رپورٹ کے مطابق حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن)نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنے پہلے باضابطہ ردعمل میں واضح طور پر کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دیکھا جائے کہ اس ملک میں حکمرانی کون کرے گا؟ اس بیان سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے بہت کوشش کے باوجود نواز شریف کے چار سال اداروں کے ساتھ رسہ کشی میں گزرے یا پھر اس شکایت کی وجہ اپنی کمزوریوں اور غلطیوں کا ملبہ کسی اور کے کندھوں پر ڈالنے کی یہ ایک کوشش ہے۔