حسن ابدال مسارف وین اورٹرک میں تصادم کے بعد آتشزدگی، 6جاں بحق، متعدد زخمی

حسن ابدال(نامہ نگار)حسن ابدال مےں ٹرےفک کا المناک حادثہ متعدد افراد جھلس کر جاں بحق، جائے حادثہ سے 6افراد کی نعشےں برآمد،زخمی کلےنر پمس منتقل، علاقے کی فضا سوگوار ،حادثہ ابےٹ آباد موڑ کے مقام پر پےش آےا ، حادثے کے نتےجے مےں قرےبی گےس پائپ لائن پھٹ گئی جس کی وجہ سے آگ نے گاڑےوں کو اپنی لپےٹ مےں لے لےا۔نعشیں ناقابل شناخت ہونے کے باعث ڈی این اے کے لیے ہسپتال روانہ کر دی گئیں۔ریسکیو آپریشن چار گھنٹے سے زائد جاری رہا جس میں بڑی تعداد میں فائر بریگیڈ گاڑیوں اور 1122کےاہلکاروں نے حصہ لیا۔ ڈی سی اٹک سمیت تمام اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صبح تقرےبا5:50 بجے کے قریب حسن ابدال کے معروف ایبٹ آباد چوک کے قریب ہائی ایس نمبر 4729 کا ڈرائیور گاڑی کو سڑک کنارے کھڑا کر کے سواریاں گاڑی میں بیٹھا رہا تھا کہ اچانک راولپنڈی کی جانب سے آنے والا ٹرک تیز رفتاری کے باعث ڈرائیورسے بے قابو ہوکر ہائی ایس سے جا ٹکراےا جس کے بعد دونوں گاڑےاں قریب سے گذرنے والی سوئی گیس کی مین لائن سے ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجے آگ بڑھک اٹھی اور اس نے دونوں گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثہ کے نتیجے میں ہائی ایس ٹرک کے نیچے دب گئی جس سے اس میں موجود افراد کے لیے باہر نکلنا نا ممکن ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور میونسپل کمیٹی حسن ابدال سے فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور اس نے نہ صرف علاقے کو لوگوں سے خالی کرایا بلکہ آگ پر قابو پانے کی کوشش شرو ع کر دی مگر سوئی گیس کا پریشر زیادہ ہونے کے باعث وہ اس کوشش میں کامیاب نہ ہو سکے جس کے بعد ریسکیو 1122اور گردونواح کے علاقوں سے فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیموں کو مدد کے لیے بلوا لیا گیا ۔حادثہ کی اطلاع پر ڈی سی او اٹک رانااکبر حیات ۔ایس ایس پی موٹر وے نجیب الرحمن ۔اے ایس پی حسن ابدال ڈاکٹر عمارہ شےرازی۔اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدل جنت حسین نیکو کارہ ۔ریسکیو 1122ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اشفاق ۔ٹی ایم او ساجد علی خان سمیت ضلع بھر سے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کی نگرانی موقع پر موجود رہ کر خود کی۔حالات کی نزاکت دیکھتے ہوئے محکمہ سوئی گیس سے مین لائن کو فوری بند کرنے کا کہا گیا جس کے بعد صبح قریب 6بجے سے لگ آ گ پر تین گھنٹے کی طویل جدو جہد کے بعد قابو پا لیا گیا جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں حادثہ کی شکار گاڑیوں کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہو سکے۔اس موقع پر ٹرک میں موجود ڈرائیور عمران کی نعش سمیت کل چھ مسخ شدہ نعشیں نکالی گئیں جن کی شناخت ممکن نہیں تھی۔نعشوں کو بعد ازاں ڈی این اے ٹسٹ کے ذریعے شناخت کرنے کے لیے پی او ایف ہسپتال واہ کینٹ بھجوا دیا گیا۔ حادثہ کے وقت ٹرک کا کلینر معشوق نامی نوجوان گاڑی سے باہر گرنے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گیا جسے زخمی حالت میں ریسکیو ٹیموں کی جانب سے پمز ہسپتال اسلام آباد روانہ کر دیا گیا۔ اس موقع پر موٹر وے پولیس نے ٹریفک کی روانی قائم رکھنے کے لیے ایک سڑک کو بند کر دیا جبکہ پولیس کی جانب سے عوام کو جائے حادثہ سے دور رکھنے کی کوششیں جاری رہیں۔

ای پیپر دی نیشن