سرفراز احمد کاونٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈ چلے گئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کاونٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد آئندہ ماہ انگلینڈ میں یارک شائرکانٹی کی جانب سے ایکشن میں نظرآئیں گے، سرفراز اہل خانہ کے ہمراہ کراچی سے لندن روانہ ہو گئے۔ یارک شائر نے5 میچزکیلئے سرفراز احمد کی خدمات حاصل کی ہیں۔ سرفراز احمد کانٹی کرکٹ کھیلنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کی پرہوں گے جبکہ یارک شائرکی نمائندگی کرنےوالے تیسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ ان سے قبل انضمام الحق اوریونس خان یارکشائرکی جانب سے کھیل چکے ہیں، قومی کپتان کانٹی کے بعد کیریبین پریمئیر لیگ میں شرکت کیلئے ویسٹ انڈیز روانہ ہو جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن