.موریطانیہ کے وزیرخزانہ کو جلسۂ عام میں شہری نے جوتا دے مارا

نواکشوت (آئی این پی )افریقی ملک موریطانیہ کے وزیرخزانہ واقتصادیات کو بھرے مجمع میں ایک شخص نے جوتا دے مارا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق موریطانیہ کے وزیرخزانہ واقتصادیات المختار ولد اجائی کو جلسہ عام میں جوتا مارے جانے کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر موصوف کو جوتا اس وقت مارا گیا جب وہ نواکشوط میں آئین میں ترمیم کی حمایت میں منعقد کردہ ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ پولیس نے جوتا مارنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ۔خیال رہے کہ موریطانیہ کے وزیر خزانہ و اقتصادیات دستور میں ترمیم کی مہم چلا رہے ہیں۔ اس مہم کے لیے انہیں صدر مملکت کی طرف سے رابطہ کار مقرر کیا گیا ہے۔ مبصرین اور سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وزیر کو جوتا پڑنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام دستور میں ترمیم کی حمایت نہیں کرتے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...