ساہیوال (نامہ نگار) نواحی چک نمبر 14/6 ایل میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجہ میں فائرنگ سے ایک کارکن عمر بٹ شدید زخمی ہو گیا جسے سول ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس نے مسلم لیگ ن کے دو کارکنوں محمد اکرم اور عدنان باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کے فیصلہ پر وزیراعظم نوازشریف کے نااہل ہونے پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں پھڈا ہو گیا جس پر عدنان نے فائرنگ کر دی جس سے عمر بٹ زخمی ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرلیا۔