.مسلم لیگ (ن) سپریم کورٹ کا فیصلہ کھلے دل سے تسلیم کرے: ناہید خان

اوکاڑہ (صباح نیوز) پیپلز پارٹی(ورکرز گروپ)کی چیئرمین سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے کہا کہ نواز لیگ کو چاہئے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کو کھلے دل سے تسلیم کرے۔ معزز اعلیٰ عدالت نے 70 سال کی تاریخ کو رقم کیا ہے۔ پارٹیوں کو گھر کی لونڈی نہ بنائیں بلکہ ورکروں کو اُنکا حق دیں۔ سیاسی پارٹیوں میں کارکنوں کا سیاسی قتل اور خاندانی وراثت کو اب ختم ہونا چاہئے‘ پانامہ کیس کسی کی ذات پر مبنی نہیں تھا بلکہ ملک ِپاکستان کے لئے تھا نوازشریف اگر اپنی منی ٹریل جے آئی ٹی کو دیدیتے توآج فیصلہ کچھ اور ہوتا۔ اِن خیالات اِظہار انہوں نے اوکاڑہ میں ٹیلی فونک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدالت اور اس کیس میں میڈیا کا اہم رول ہے ہم خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...