پیوٹن نے 755 امریکی سفارتکاروں کی ملک بدری کا حکم دے دیا

ماسکو (اے ایف پی) روسی صدر ولا دی میر پیوٹن نے 755 امریکی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی پابندیوں کے جواب میں ماسکو نے امریکی عملے کو بیدخل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پیوٹن نے روسیا 24 چینل کو انٹرویو میں کہا امریکی سفارتخانے اور قونصل خانوں میں ایک ہزار سے زائد افراد کام کرتے ہیں۔ 755 افراد کو اپنی سرگرمیاں ضرور روک دینی چاہئیں۔ قبل ازیں روسی وزارت خارجہ نے ستمبر تک ان سفارتکاروں کی تعداد کم کر کے 455 کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ دونوں ممالک میں پہلے سے موجود کشیدگی مزید بڑھ گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...