آرٹیکل 62اور 63آمر کی پیداوار ہے: رانا محمد طارق

Jul 31, 2017

رائے ونڈ(نامہ نگار ) مسلم لیگی رہنماءکرنل ریٹائرڈ رانا محمد طارق نے کہا کہ مسلم لیگ ن سیاسی بحران کے باوجود عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی توجہ توانائی منصوبے مکمل کروانے پر مرکوز ہے ،ملکی اور قومی مفاد ترجیح ہے، نواز شریف کو نام نہاد تنخواہ کے مفروضے پر نااہل قرار دیا گیا ،کرپشن کے ثبوت نہیں ملے، عدالتی فیصلہ افسوس ناک ہے ،چوتھی بار بھی میاں نواز شریف ہی وزیر اعظم ہوں گے ،پارٹی میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے ،انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 62،63آمر کی پیداوار ہے۔

مزیدخبریں